جرائم و حادثات

معصوم بچی سے چھیڑ خانی کے مقدمہ میں ملزم کو عمر قید و جرمانہ

پرتاپ گڑھ 12 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج / خصوصی جج پاکسو پنکج کمار شری واستو کی عدالت نے چار سال قبل معصوم بچی سے ہوئ چھیڑ خانی کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے کے سبب خاطی کو عمرقید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔استغاثہ کے بموجب معصوم بچی کے والد نے 2/ مارچ 2017 ضلع اناو کے تھانہ کوتوالی اناو میں کیس درج کرایا تھا کہ اس کے دفتر میں تعینات اردلی ریوتی رمن اس کی سات سالہ بیٹی کے ساتھ رہائش گاہ پر اس کا خفیہ عضو چھوتا تھا اور منع کرنے پر والدین کی قسم دلا کر خاموش کر دیتا تھا-انتہا ہونے پر اس کو معلوم ہوا ۔

پولیس کیس درج کر فردجرم عدالت میں داخل کیا ۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر ملزم ریوتی رمن کے خاطی ثابت ہونے کے سبب #عمرقید و 30 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائق اور #جرمانہ کی رقم متاثرہ #بچی کو دینے کا حکم دیا ۔ استغاثہ کی جانب سے پیروی سرکاری وکیل اشوک کمار ترپاٹھی و دیویش ترپاٹھی نے کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button