دہلی عدالت نے دیپ سدھو کی پولیس تحویل میں 7 دن کی توسیع کی

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)دہلی کی ایک عدالت نے 26 جنوری کو تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں نکالی گئی ریلی کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ میں ہونے والے تشدد کے سلسلے میں اداکار کارکن دیپ سدھو کی پولیس تحویل میں سات دن کی توسیع کردی ہے۔ اس معاملے میں پولیس تحویل ختم ہونے کے بعد سدھو کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
پولیس نے سدھو سے حراست میں تفتیش کے لئے مزید وقت دینے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ کیس کی مزید تفتیش اور دیگر ملزمین کی شناخت کے لئے حراست کی مدت میں توسیع کی ضرورت ہے۔ 9 فروری کو عدالت نے سدھو کو سات دن کے لئے پولیس تحویل میں بھیج دیاتھا



