200 کروڑ کی دھوکہ دہی معاملہ
نئی دہلی، 7 ستمبر : (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)200 کروڑ کے دھوکہ دہی کے معاملے میں گرفتار سکیش چندشیکھر اور ان کی اہلیہ اداکارہ لینا پال کو اقتصادی جرائم ونگ نے آمنے سامنے بیٹھاکرپوچھ گچھ کی۔ بتایا جارہا ہے کہ تفتیش کے دوران پولیس کو کئی کروڑ مالیت کی جائیدادوں اور گاڑیوں کے بارے میں معلومات ملی۔
اس نے یہ تمام جائیدادیں اس کے پیسے سے خریدی ہیں۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو جلد ہی انہیں کوچی، چنئی اور بنگلور لے جایا جائے گا، کیونکہ یہ تمام جائیدادیں ان شہروں میں ہیں۔ لینا اور اس کے ساتھیوں کے بیانات ہیں جو انہوں نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتائے۔ یہ بیانات پولیس نے عدالت میں بھی جمع کرائے ہیں۔دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کو تفتیش کے دوران دئے گئے اپنے بیان میں لینا پال نے بتایا کہ سکیش کے جیل جانے کے بعد وہ سدھیر اور جوئل کی مدد سے حاصل کی گئی رقم چھپا رہی تھی۔
لینا نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ سکیش حوالہ کے ذریعے اپنے پیسے بھیج رہا تھا جب اسے معلوم ہوا کہ سکیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے تو اس نے ارون مٹھو کو فون کیا اور سکیش کی 6-7 لگژری گاڑیوں کو ٹھکانے لگانے کو کہا۔ لینا نے انکشاف کیا کہ سکیش کی کچھ کاریں دہلی اور چنئی میں کھڑی ہیں جنہیں وہ برآمدکروا سکتی ہیں۔



