سرورقفلمی دنیا

فلم شوٹنگ کے دوران اداکارہ سمانتھا زخمی ہوگئیں

ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہو گئیں

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو جو اپنی آنے والی فلموں کی تیاری کر رہی ہیں ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہو گئیں۔۔وہ اداکار ورون دھون کے ساتھ امریکی سیریز ’Citadel‘ کی انڈین ری میک کی شوٹنگ میں مصروف تھی جب حادثہ پیش آیا۔سمانتھا نے سوشل میڈیا پر اپنے زخموں کی تصویر شیئر کی ہے جس میں زخموں کے نشان واضح نظر آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہ کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ کے دوران یہ زخم آئے ہیں اور وہ فلم میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گی۔ فلم میں بھرپور ایکشن دکھانے کیلئے فلم بنانے والوں نے ہالی وڈ سے ایکشن ڈائریکٹر کو ٹریننگ کیلئے بلایا ہے۔کچھ عرصہ قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں ایک اسٹنٹ پرفارمر کے ساتھ ٹریننگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کے دوران لگنے والی چوٹ کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ زخمی ہیں۔تصویر کے کیپش میں انہوں نے لکھا کہ ایکشن کرنے کے فائدے ۔رپورٹس کے مطابق سمانتھا مارشل آرٹ کی بھی ٹریننگ کر رہی ہیں کیونکہ انہیں اس سیریز کے لیے کافی خطرناک ایکشن سین کرنے کیں، اس کے لیے پروڈیوسرز نے اداکارہ کی تربیت کے لیے ہالی وڈ کے ایکشن ڈائریکٹر کو طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button