
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بالی ووڈ اداکارہ #سمیراریڈی اس وقت فلموں سے بہت دور ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔ شادی کے بعد اداکارہ نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔ادھر جب اداکارہ کے حمل کی خبر آئی تو شائقین بھی بہت حیرت زدہ ہوگئےتھے۔تاہم ڈیلیوری کے بعد سمیرا ریڈی کا وزن کافی حد تک بڑھ گیا تھا ۔جسکی وجہ سے وہ بہت پریشان تھیں ایک موقع پر انکا #وزن 105 کلو گرام ہوگیا تھا ۔تاہم اب سمیرا ریڈی پوری طرح فٹ ہیں ۔
ان دنوں #اداکارہ سمیرا ریڈی وزن کم کرنے کے مشن پر گامز ن ہیں ۔ اداکارہ سمیرہ ریڈی کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا وزن 9 کلو کم کرلیا ہے، اس حوالے سے ان کی نئی پوسٹ پر معروف مصنفہ، #فلمساز اور تھیٹر ڈائریکٹر طاہرہ کشیب نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔سمیرا ریڈی (Sameera Reddy) نے اپنے انسٹا گرام پر فٹنس فرائیڈے کے زیر عنوان آج اپنے فالوورز کے لیے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ سمیرا نے حال ہی میں اپنی ورکنگ آئوٹ کا آغاز کیا تھا تاکہ دیوالی سے قبل اپنا وزن کم کرسکیں۔
اب انھوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کی سخت محنت کے نتیجے میں انھوں نے نو کلوگرام وزن کم کیا ہے ۔وزن کو لیکر انکا کہنا ہے کہ ڈیلیوری کے بعد وہ اپنے آپ کو پہچان نہیں پارہی تھیں۔سمیرا نے مزید بتایا کہ انکا اس وقت وزن 83 کلو گرام ہے اور انھوں نے مزید آٹھ کلوگرام وزن کم کرنے کا ہدف سامنے رکھا ہے اور وہ اپنا وزن 75 کلوگرام تک نیچے لائیں گی۔
View this post on Instagram
سمیرا نے اپنا وزن کم کرنے کے لئے باکسنگ کا آغاز کیا ہے۔ اکثر اپنے کمنٹ باکس میں صحتمند مکالمے کی ترغیب دیتی ہیں۔اداکارہ کا وزن کم ہونے کے بعد ، سوشل میڈیا پہ صارفین نے انکی تعریف کے کمنٹس کیے ہیں
View this post on Instagram



