قومی خبریں

اداکارہ شلپا شیٹی نے قرض کی ادائیگی معاملے میں جاری سمن کو چیلنج کیا

ممبئی،11؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے سیشن کورٹ میں 21 لاکھ روپئے کے قرض کی ادائیگی کے معاملے میں مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو جاری کیے گئے سمن کو چیلنج کیا۔

صنعتکار پرہلاد امرا کی شکایت پر اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے شلپا، اس کی ماں سنندااور بہن شمیتا کو سمن جاری کیا تھا۔ اس میں تینوں کو 28 فروری کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔ تاہم تینوں ماں بیٹی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے حاضری سے معذرت کی درخواست کی۔

تینوں کو آخری موقع دیتے ہوئے مجسٹریٹ نے انہیں 10 مارچ سے پہلے عدالت میں حاضر ہونے کو کہا تھا جس کے بعد انہوں نے سمن کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

دراصل اس معاملے میں آٹوموبائل ایجنسی کے مالک پرہد امرا نامی تاجر نے تینوں کے خلاف قانونی ’فرم میسرز وائی اینڈ اے لیگل ‘کے ذریعے 21 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کے لیے جوہو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ تاجر نے دعویٰ کیا کہ شلپا کے آنجہانی والد نے 2015 میں 21 لاکھ روپئے ادھار لیے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button