سرورقفلمی دنیا

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارائیں انڈسٹری سے غائب؟

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارائیں انڈسٹری سے غائب ہیں۔کبھی یہ ایکٹریس کا فلم انڈسٹری پہ راج  تھا۔بڑے برانڈس کے بیانرس تلے نظر آنے والی یہ ایکٹریس آج فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔

مہیما چودھری:اس فہرست میں پہلا نام اداکارہ مہیما چوہدری کا ہے۔ انہوں نے 1997 میں شاہ رخ خان کی فلم ‘پردیس‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ‘باغبان‘ اور ‘دھڑکن‘ جیسی کئی بڑی فلموں میں کام کیا۔ تاہم اب یہ فلمی پردے سے دور ہو چکی ہیں۔ وہ آخری بار 2016 کی بنگالی فلم ‘ڈارک چاکلیٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔

پریتی زنٹا:بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے بھی اپنے فلمی کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کی فلم سے کیا۔ وہ فلم ‘دل سے‘ تھی جو سال 1998 میں آئی تھی۔ اس کے علاوہ یہ دونوں 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ویر زارا‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اور اس فلم میں دونوں کی جوڑی سپر ہٹ رہی۔ لیکن آج پریتی زنٹا فلموں سے دور ہیں۔ سال 2016 میں انہوں نے امریکی شہری گڈاینف سے شادی کی۔ تب سے وہ صرف امریکہ میں مقیم ہیں۔

گائتری جوشی:اس فہرست میں اگلا نام گایتری جوشی کا ہے۔ وہ سال 2004 میں شاہ رخ کے ساتھ ‘سودیس‘ میں نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد وہ چند اور منتخب فلموں میں نظر آئیں۔ تاہم جلد ہی وہ اسکرین سے دور ہوگئیں۔

سوچترا کرشنامورتی:فہرست میں آخری نام اداکارہ سچترا کرشنامورتی کا ہے۔ سال 1994 میں وہ شاہ رخ کے ساتھ فلم ‘کبھی ہاں کبھی ناں میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم کے بعد وہ کئی البمز میں بھی نظر آئیں۔ تاہم یہ کافی عرصے سے اسکرین سے دور ہے۔ اگر ہم ان کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے سال 1999 میں فلمساز شیکھر کپور سے شادی کی۔ لیکن دونوں نے 2007 میں طلاق لے لی۔ ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام کاویری کپور ہے اور دونوں ساتھ رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button