بین الاقوامی خبریں

معروف پیغام رساں ایپلی کیشن ٹیلی گرام Telegram میں نئے فیچر کا اضافہ

نیویارک، 8اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشنز کی جانب سے صارفین کو میسج ایڈیٹ کا فیچر فراہم نہیں کیا گیا تھا، مگر اب یہ شکایت بھی دور ہوگئی ہے۔واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر سامنے آنے والی موبائل ایپلی کیشن ٹیلی گرام Telegram نے ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی دھاک بٹھانے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

ٹیلی گرام میں ایسے ایسے فیچر دستیاب ہیں کہ جس کی خاک تک واٹس ایپ کو پہنچنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔ ٹیلی گرام کا ایک ایسا منفرد فیچر سامنے آیا، جو کسی اور موبائل ایپلی کیشن میں موجود نہیں ہے۔اگر کوئی صارف پیغام غلط بھیجے جس میں ہجوں یا اسپیلنگ کی غلطی ہو تو اسے ڈیلیٹ کر کے دوبارہ بھیجا جاتا ہے۔

اب ٹیلی گرام نے صارفین کی یہ مشکل آسان کردی کیونکہ وہ غلط بھیجے گئے میسج کو درست کر کے دوبارہ بھیج سکتے ہیں۔وہ ٹیلی گرام صارفین جو میسج غلط بھیجیں گے ، انہیں یہ سہولت ہوگی کہ چیٹ باکس پر کلک کریں، تو ایڈیٹ کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کر کے وہ پیغام کو ٹھیک کرلیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button