تلنگانہ کی خبریںسرورق

اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسس میں داخلے،ایم اے، یوجی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس دستیاب

یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2023-24میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہیں

حیدرآباد، 8؍ اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2023-24میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ پروفیسر رضاء اللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب اس سال دو نئے کورسس ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم (ڈپلوما ان ارلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن) اور اسکول کی قیادت و انتظام (اسکول لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ) کا آغاز کیا گیا ہے۔ فاصلاتی طرز پر داخلے کے کورسز میں ایم اے(اردو، ہندی، انگریزی، عربی، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز)، بی اے ، بی کام، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسس)، ڈپلوما ان ( جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، ٹیچ انگلش، ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم اور اسکول کی قیادت و انتظام)؛ سرٹی فیکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش) شامل ہیں۔

آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری 25 اگست ہے۔ سبھی پروگراموں کے لیے فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 31 ؍ اگست ہے۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde کے داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in پر دستیاب ہیں۔مندرجہ بالا پروگرامس میں داخلے کے لیے درخواست فارم پراسپکٹس 2023-24 کے مطابق دی گئی رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرنا ہوگا اور اسناد کی تصدیق کے بعد پروگرام فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (2208&2207) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ نئی دہلی،کولکتہ ،بنگلور، ممبئی ،پٹنہ، دربھنگہ، سری نگر ،رانچی، امراوتی، حیدرآباد، جموں ، نوح، ورانسی اور لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل/سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button