بین الاقوامی خبریںسرورق

امریکی طالب علم کو 125 جامعات میں داخلے اور 90 لاکھ ڈالر اسکالر شپ کی پیشکش

کل 200 جامعات اور کالجوں میں داخلے کی کوشش کی جن میں سے 125 اداروں نے انہیں داخلہ دیدیا

امریکی طالب علم کو 125 جامعات میں داخلے اور 90 لاکھ ڈالر اسکالر شپ کی پیشکش

نیویارک ،27اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)امریکی طالب علم کی جانب سے ہائی اسکول میں شاندار کامیابی کے بعد اسے نہ صرف 125 کالج اور جامعات نے داخلے کی پیشکش کی ہے بلکہ اسے مجموعی طور پر 90 لاکھ ڈالر اسکالر شپ کی پیشکش ہوئی ہے جو ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔اس سے قبل 2019 میں لیفیٹے، لاس اینجلس کی نورمیڈے کورمیئر نے 87 لاکھ ڈالر کی اسکالرشپ اپنے نام کرتے ہوئے ایک ریکارڈ بنایا تھا۔

تاہم اب نیو اورلینس کے ایک نوجوان، ڈینس برنیس Dennis Barnes نے کل 200 جامعات اور کالجوں میں داخلے کی کوشش کی جن میں سے 125 اداروں نے انہیں داخلہ دیدیا اور انہیں کل 90 لاکھ ڈالر کی اسکالرشپ ملی ہے۔تاہم ڈینس کا خیال ہے کہ وہ 4 مئی تک اپنے کالج کا فیصلہ کریں گے اور شاید اس وقت تک اسکالرشپ کی رقم ایک کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔اس کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ان کا جی پی اے (گریڈ پوائنٹ ایوریج) 4.98 ہے جو ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور کریمنل جسٹس میں انڈر گریجویٹ ڈگری لی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button