
تلنگانہ کی خبریں
شعبۂ اسلامک اسٹڈیز ، مانو ، میں ایم اے میں داخلے جاری- گریجویٹ اور دینی مدارس کے فارغین کے لئے اعلیٰ تعلیم کابہترین موقع
حیدرآباد، 2؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبۂ اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے ریگولر کورس میں داخلے جاری ہیں۔ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن پاس یا ان مدارس کے فارغین جن کی اسناد کومانونے داخلہ کے لئے منظورکیا ہے داخلہ لے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی نے ملک کے دوسو سے زائد مدارس کی اسناد کو مختلف کورسز میں داخلہ کے لئے منظور کیاہے۔ ان مدارس میں ایک بڑی تعداد شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف کے مدارس کی ہے جن میں اکثریت طالبات کے مدارس ہیں جن کی مکمل تفصیل مانو کی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔
ایم اے میں داخلہ کے لئے خواتین کی عمرکی قید 40 سال اور مردوں کی 35 سال ہے۔ اس کورس میں طلبہ کو اسلامک اسٹڈیز کے نصاب کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ آن لائن فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 4؍ستمبر 2021 ہے۔
یونیورسٹی (MAULANA AZAD NATIONAL URDU UNIVERSITY) کی ویب سائٹ manuu.edu.in پر مکمل رہنمائی دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر عاطف عمران (7505279270) ، محترمہ ذیشان سارہ (7993054437)، ڈاکٹر محمد عرفان احمد (9010849380)، ڈاکٹر شکیل احمد (9811647505) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
عابد عبدالواسع
پبلک ریلیشنز آفیسر



