تلنگانہ کی خبریںسرورق
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ایوننگ کالج، فلک نما میں داخلے جاری
فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 مارچ مقرر ہے
حیدرآباد، 21 مارچ (پریس نوٹ) شہر حیدرآباد کے انٹرمیڈیٹ یا 10+2 کامیاب طلبہ جو دن میں کسی مصروفیات کے سبب کالج نہیں جاسکتے ان کے لیے خوش خبری ہے کہ اب وہ شام کے وقت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شہر حیدرآباد کے مانو ماڈل اسکول واقع فلک نما میں ایوننگ کالج میں داخلہ لے کر بی اے کرسکتے ہیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے شروع کردہ مانو ایوننگ کالج پورے شہر حیدرآباد کا واحد اردو میڈیم ڈگری کالج ہے جہاں بی اے کے چار سالہ کورس (آنرس/ریسرچ) کی تعلیم دی جارہی ہے۔ اس ایوننگ کالج میں ایڈمیشن کے لیے طلبہ کو کامن یونیورسٹی انٹرنس ایگزام (CUET) کامیاب کرنا ہوگا۔ CUET امتحان کے لیے درخواستوں کا رجسٹریشن https://cuet.nta.nic.in پر آن لائن جاری ہے۔
فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 مارچ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے اوقات کار میں موبائل نمبر 9785265771 پر ڈاکٹر فہیم اشرف سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔



