تلنگانہ کی خبریں

ایم اے اسلامک اسٹڈیز، فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کورسز MANUU میں داخلے جاری

گریجویٹ اور دینی مدارس کے فارغین کے لئے اعلیٰ تعلیم کابہترین موقع

گریجویٹ اور دینی مدارس کے فارغین کے لئے اعلیٰ تعلیم کابہترین موقع

حیدرآباد،29مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ایم۔اے کے دو سالہ ریگولر کورس میں داخلے جاری ہیں۔ اس کورس میں داخلہ کی اہلیت کے لئے نمبرات کے فیصد کی قید نہیں ہے۔ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن پاس یا ان مدارس کے فارغین جن کی اسناد کومانو نے داخلہ کے لیے منظورکیا ہے داخلہ لے سکتے ہیں۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ملک کے دوسو سے زائد مدارس کی اسناد کو مختلف کورسز میں داخلہ کے لئے منظور کیاہے جن میں خاص طور سے شہر حیدرآباد کے مدارس میں جامعہ نظامیہ حیدرآباد، جامعة المومنات حیدرآباد، االمعہدالعالی الاسلامی حیدرآباد، جامعہ عائشہ نسواں حیدرآباد، دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد،جامعة البنات حیدرآباد،جامعة المفلحات حیدرآباد، جامعہ اسلامیہ دار العلوم حیدرآباد،دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد، جامعة البنات الاصلاحیہ حیدرآباد، ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد، جامعہ دار الفرقان حیدرآباد، جامعة الفلاح بارکس، حیدرآباد وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

ایم اے میں داخلہ کے لیے خواتین کی عمرکی قید 35 سال اور مردوں کی 30 سال ہے۔ اس کورس میں طلبہ کو اسلامک اسٹڈیز کے نصاب کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی لازمی تعلیم دی جاتی ہے۔ نیز انہیں CBCS تعلیمی نظام کے تحت اپنی پسند کے اعتبار سے علم سیاسیات، سماجیات اور معاشیات کے بشمول یونیورسٹی میں دستیاب کسی دوسرے مضمون کو بھی اختیار کرنے کی سہولت ہے۔ اس کورس کے دوسرے سال میں یا تکمیل کورس کے بعد طلبہ حکومت ہند کی جانب سے منعقد کئے جانے والےUGC-NET کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب ہوکر تقرری کی اہلیت NET یا JRF میں کامیابی حاصل کر کے اسلامک اسٹڈیز پی ایچ ڈی میں داخلہ لے کر ماہانہ فیلو شپ حاصل کی جاسکتی ہے۔

درخواست کی آخری تاریخ: 4 جون 2025
درخواست کا طریقہ: آن لائن (ویب سائٹ: www.manuu.edu.in)
رابطہ برائے معلومات: ڈاکٹر عاطف عمران – 7505279270

مانومیں فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریئر ڈیزائن کورسزمیں داخلے

حیدرآباد،  (پریس نوٹ) ہمارے ملک ہندوستان میں جس تیزی کے ساتھ فیشن انڈسٹری ترقی کر رہی ہے، اس حساب سے اس شعبے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ اس پس منظر میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے گذشتہ برس فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کے مضامین میں چار سالہ بی ایس سی، 2 سالہ ڈپلوما کورس اور ایک سالہ سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا ہے۔ فیشن ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ کورس حیدرآباد کے علاوہ لکھنؤ، کڑپہ اور وارانسی میں بھی چلایا جارہا ہے۔ جبکہ انٹیریئر ڈیزائن میں سرٹیفکیٹ کورس حیدرآباد، لکھنؤ اور کڑپہ میں دستیاب ہیں۔ فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن میں بی ایس سی اور ڈپلوما حیدرآباد اور کڑپہ میں دستیاب ہیں۔

پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی کے مطابق اگر طلبہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک درخشاں مستقبل کی تلاش میں ہیں تو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جاری فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کورسز ان کی منزل ہوسکتے ہیں۔ اردو یونیورسٹی میں سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے چلائے جارہے کورسز طلبہ کی صلاحیتوں اور قابلیت کو فروغ میں معاون ہوں گے۔

محترمہ سمانا موسوی، صدر نشین سمانا کالج آف ڈیزائن کے بموجب سبھی طلبہ کو انتہائی اختراعی نوعیت کی تکنیک پر مبنی عصری رجحانات کے حامل تمام عصری آلات و مشنری سے لیس تیزی سے ترقی پذیر ڈیزائننگ صنعت کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔ یہاں کے ماہر اساتذہ طلبہ کو اس شعبہ میں بھرپور رہنمائی کرتے ہیں۔ یہاں پر موجود عصری ٹیکنالوجی اور مشنری ، ورکشاپس طلبہ کو عصری ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرواتے ہیں جس سے انہیں عصری اور عملی نوعیت کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ کو انٹرن شپ بھی فراہم کی جاتی ہے جو ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھرنے کا موقع دیتی ہے۔

بارہویں (10+2) یا مماثل امتحان کامیاب طلبہ ان کورسز میں داخلے کے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ اردو یونیورسٹی کے ماڈل اسکولس ، پالی ٹیکنیکس اور گریجویشن کامیاب طلبہ کو خصوصی چھوٹ دی جاتی ہے۔

درخواست کی آخری تاریخ: 4 جون 2025
یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in سے یا موبائل نمبر 8106528786 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button