سرورققومی خبریں

پٹنہ جنکشن پر اچانک چلنے لگی فحش ویڈیو، آر پی ایف نے درج کیا مقدمہ

تین منٹ تک تمام ٹی وی اسکرینوں پر فحش ویڈیو چلنے لگی

پٹنہ ، 20مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کا انتظار کر رہے سینکڑوں مسافر اس وقت حیرت زدہ رہ رہ گئے جب تین منٹ تک تمام ٹی وی اسکرینوں پر فحش ویڈیو چلنے لگی۔ یہ ویڈیو اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارمز پر تین منٹ تک چلتی رہی۔ یہ واقعہ اتوار کی رات کا ہے۔ ویڈیو اور فلموں کی ٹیلی کاسٹ کا ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف کے اہلکاروں نے فوری طور پر ان سے رابطہ کیا اور نشریات کو روکوا دیا۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے داناپور میں ڈی آر ایم آفس کے سرکاری ترجمان پربھات کمار نے کہا کہ ہم نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور معاہدہ منسوخ کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ ہم نے کمپنی کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، اس طرح کے معاملہ برداشت نہیں کیے جا سکتے ہیں،ہم اس کمپنی کو بلیک لسٹ کر یں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح کا واقعہ اتوار کی صبح بھی اسی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button