اسپورٹس

افغانستان کے بلے باز عبدالمالک کے نام شرمناک ریکارڈ درج

icc

افغانستان بمقابلہ زمبابوے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ تیسرا موقع

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)افغانستان اور زمبابوے کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیسٹ میچ کے آغاز کے ساتھ ہی عبدالمالک کے پاس شرمناک ریکارڈ درج ہوگیاہے۔ عبدالمالک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جو اپنے ڈیبوٹیسٹ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ڈیبو ٹیسٹ میں پہلی ہی گیند پر صرف دو بلے باز آؤٹ ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے جمی کک 1992 میں ہندوستان کے خلاف ڈیبوکرتے ہوئے پہلے ہی گیند پر آئوٹ ہوئے تھے ،

اس کے بعد2001 میں ویسٹ انڈیز کے لیون گارک نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں پہلی ہی گیندپر آوٹ ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 22 سالہ عبدالمالک اپنے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ مالک کے تیزگیندباز بلیسنگ مزاربانی نے انہیں بولڈ کیا اور پویلین کا راستہ دکھایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button