کابل،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال نہ کئے گئے توامریکہ سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے۔افغان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی Inamura Samangani نے کہا کہ نائن الیون حملوں سے افغانستان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ امریکہ نے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں تو امریکہ سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے۔
افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جو امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا عالمی تنقید سے بچنے اورافغان عوام سے تعلقات کونقصان سے بچانے کے لئے افغانستان کے اثاثے نائن الیون کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے۔
افغانستان کی دولت غیرمشروط طور پرواپس کی جائے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے آدھے نائن الیون متاثرین کودینے کااعلان کیا تھا۔



