قومی خبریں

افغانستان کو دہشت گردی کا مرکز نہیں بننا چاہیے برکس سمٹ میں وزیر اعظم مودی کابیان

نئی دہلی9ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ برکس (برازیل،روس،بھارت،چین،جنوبی افریقہ) دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے مؤثر آواز بن رہا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات برکس کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ پانچ ممالک کے گروپ کے سربراہی اجلاس سے ایک ورچوئل خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہاہے کہ برکس کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سمٹ کی صدارت کرنامیرے اور بھارت کے لیے خوشی کی بات ہے۔

ہمارے پاس آج کی میٹنگ کا تفصیلی ایجنڈا ہے۔ ہم نے برکس انسداد دہشت گردی ایکشن پلان کو بھی قبول کر لیا ہے۔ افغانستان کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ افغانستان دہشت گردی کامرکزنہیں بنناچاہیے۔ برکس نے گزشتہ ڈیڑھ دہائیوں میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

یہ فورم ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات پرتوجہ دینے کے لیے بھی مفیدرہاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اگلے 15 سالوں میں برکس زیادہ فعال ہو۔ بھارت نے اپنی صدارت کے لیے جو تھیم منتخب کیا ہے وہ اس ترجیح کی عکاسی کرتاہے ۔

پی ایم نے کہاہے کہ حال ہی میں پہلی برکس ڈیجیٹل ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ٹیکنالوجی کی مددسے طبی خدمات تک رسائی بڑھانے کے لیے یہ ایک ترقی پسند قدم ہے۔ نومبر میں ہمارے آبی وسائل کے وزیر پہلی بار برکس فارمیٹ میں ملے۔یہ بھی پہلا موقع تھا کہ برکس نے کثیر الجہتی نظام کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے مشترکہ پہل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button