قومی خبریں

امیت شاہ کے بعد اب کیپٹن امریندر سنگھ نے این ایس اے اجیت ڈوبھال سے کی ملاقات

نئی دہلی،30؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے جمعرات کو قومی سلامتی کے #مشیر (Ajit DovalNational Security Advisor of India) #اجیت #ڈوبھال سے دہلی میں ملاقات کی۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے بدھ کو مرکزی وزیر داخلہ #امت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

کیپٹن امریندر سنگھ جنہوں نے حال ہی میں بہت سی سیاسی ہلچل کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ،انہوں نے تقریبا ایک گھنٹے تک امیت شاہ سے ملاقات کی ، جس کی وجہ سے ان کے پارٹی تبدیلی کرنے کے بارے میں قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے #کسانوں کے #مسائل کے بارے میں مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے۔ کیپٹن کی امیت شاہ سے ملاقات کے بعد جب یہ قیاس آرائی تیز ہو گئی کہ کانگریس کی ایک اور بڑی شخصیت پارٹی چھوڑنے والی ہے ، کانگریس نے اپنے تجربہ کار لیڈر سے صلح کرانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر لیڈر امبیکا سونی اور کمل ناتھ ان کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔79 سالہ کیپٹن نے 18 ستمبر کو استعفیٰ کے بعد کانگریس کو بیچ راستے میں چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے نہ تو تصدیق کی اور نہ تردید کی کہ وہ پارٹی چھوڑنے یا کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ منگل کو دہلی پہنچنے کے بعد بھی انہوں نے بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ ممکنہ ملاقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی کے لیے دہلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کپورتھلا ہاؤس خالی کرنے آئے ہیں۔

لیکن بدھ کی شام #کیپٹن نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی ، اور پھر بتایا کہ زرعی قوانین اور ان کی وجہ سے جاری کسانوں کے احتجاج کو حل کرنے کے اختیارات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button