قومی خبریں

ہماچل پردیش کے بعد اروناچل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ایٹا نگر،13؍مئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہماچل پردیش کے بعد جمعہ کو اروناچل پردیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر تقریباً 12.40 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 تھی۔ اس سے پہلے جمعہ کی صبح ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کا مرکز اروناچل کے چانگ لانگ سے 222 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ تاہم ابھی تک زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس سے پہلے ہماچل پردیش میں جمعہ کی صبح 7.46 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.5 تھی۔ زلزلے کا مرکز دھرم شالہ سے 57 کلومیٹر شمال شمال مغرب میں تھا۔ تاہم زلزلے کی شدت بہت کم تھی۔ ایسے میں جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔اس سے پہلے 11 مئی کو اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس علاقے میں زلزلہ آیا وہ نیپال کی سرحد کے قریب ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم اس دوران بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button