قومی خبریں

غداری کی دفعات پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدشرجیل امام نے درخواست داخل کی

نئی دہلی12مئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) شرجیل امام نے غداری کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد جمعرات کو ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا ہے کہ غداری کے الزام میں جیل میں بند قیدی بھی ضمانت کی اپیل کر سکتے ہیں۔ ہائی کورٹ میں جمعہ کو اس معاملے کی سماعت ہونے کا امکان ہے۔سپریم کورٹ نے بدھ کے روز غداری کے قانون کے استعمال پر پابندی لگا دی اور مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں کو ہدایت دی کہ جب تک اس قانون کا جائزہ نہیں لیا جاتا تب تک غداری کا الزام لگانے والی کوئی نئی ایف آئی آر درج نہ کریں۔

جے این یوکے سابق طالب علم شرجیل امام کو دہلی کے جامعہ علاقہ اور یوپی کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر یو اے پی اے کے تحت گرفتارکیاگیاہے۔بعد ازاں دہلی کی ایک عدالت نے شرجیل پرغداری کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔شرجیل جنوری 2020 سے حراست میں ہیں۔شرجیل امام کے وکیل تنویر احمد میر نے بتایاہے کہ نئی درخواست ضمانت میں کہا گیا ہے کہ وہ جنوری 2020 سے حراست میں ہیں اور الہ آباد ہائی کورٹ نے علی گڑھ میں مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں ضمانت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریر میں تشدد نہیں تھا۔

کوئی کال نہیں تھی۔ درخواست ضمانت میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام کے خلاف 25 جنوری 2020 کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ نیز ان کی طرف سے کی گئی اسی تقریر کے لیے مختلف ریاستوں میں چار دیگر ایف آئی آر درج کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button