اسپورٹس

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے ڈبل سنچری کے بعد پھر سنچری بنا ڈالی

آسٹریلوی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے دنیا کے 8 ویں بلے باز بن گئے

 سڈنی ، 3 دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلیا کے کرکٹر مارنس لبوشین Marnus Labuschagne ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری double-century اور سنچری اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔مارنس لبوشین نے پرتھ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں سنچری بنا ڈالی۔اس طرح آسٹریلوی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے دنیا کے 8 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے کسی بلے باز نے یہ اعزاز 48 برس کے بعد حاصل کیا۔ گریگ چیپل Greg Chappell  اسی طرح کا اعزاز 1974 میں حاصل کرچکے ہیں۔ڈوگ والٹرز  Doug Walters، سنیل گواسکر، لارنس رو، گراہم گوچ، برائن لارا اور کمار سنگاکارا بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button