قومی خبریں

طالبان حکومت کے بعدامت شاہ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ،سیکوریٹی کی صورت حال کاجائزہ لیا

نئی دہلی9ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغانستان میں طالبان کے اقتدارمیں واپسی کے بعدحالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کی خفیہ ایجنسیاں بھی مسلسل اس بارے میں الرٹ جاری کر رہی ہیں۔ حکومت مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق میٹنگ میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی اور سرحدی تیاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایاہے کہ جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، آرمی چیف ایم ایم ناراوانے ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اورسیکورٹی ایجنسیوں کے کئی اعلیٰ افسران اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں موجودتھے۔

سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ اوربی ایس ایف کے سربراہ پنکج سنگھ بھی میٹنگ میں موجودتھے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ نارتھ بلاک میں طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی پہلی اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button