قومی خبریں

ٹوئٹر کے بعد اب انسٹاگرام کیخلاف بھی ایکشن کی تیاری

نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر (Twitter) کے بعد اب فوٹو اور ویڈیو نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام بھی جانچ کے گھیرے میں ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے انسٹاگرام کے خلاف ایک معاملہ درج کیا ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے انسٹاگرام پر مذہبی اور فرقہ وارانہ آہنگی کو خراب کرنے کے الزام لگے ہیں۔

اسپیشل سیل کے ذرائع کے مطابق درج ایف آئی آر میں فی الحال کسی شخص کو نامزد ملزم نہیں بنایا گیا ہے۔اس ایف آئی آر میں منگل کو در ج کیا گیا تھا۔

اس میں دفعہ 153 A ( مذہبی گروپ کیخلاف ایک دوسرے کی کمیونٹی کے درمیان آپس میں فرقہ وارانہ ماحول کو ہوا دینا) کا بھی ذکر کیا ہے۔ معاملہ درج ہونے کے بعد اسپیشل سیل کی ٹیم جلد ہی پوچھ گچھ کیلئے نوٹس بھیج کر انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جڑے افسران کا بیان درج کرے گی۔ اس کے بعد اس معاملہ میں اعلیٰ سطحی کارروائی کو انجام دیا جائے گا۔

دراصل فروری میں حکومت ہند نے انٹرنیٹ میڈیا کے لئے نئے قواعد جاری کیے تھے جس کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نئے اصول کی تعمیل کے لئے 25 مئی تک کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم ٹوئٹر کے ذریعے اس پر صرف بہانے بازی ہی نظر آرہی تھی۔ ایسی صورتحال میں وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ٹویٹر نے ابھی 25 مئی کو نافذ ہونے والے قواعد کی تمام دفعات پر عمل نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button