بین ریاستی خبریں

اترپردیش کے بعد دہلی میں بھی مجلس کا الیکشن لڑنے کا اعلان

مجلس ممبر پارلیمنٹ اور دہلی انچارج امتیاز جلیل نے سیاسی پارٹیوں پر لگایا بے وفائی اور وعدہ خلافی کا الزام

نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)#مجلس #اتحادالمسلمین نے اترپردیش کے بعد دہلی میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ دہلی پہنچے مجلس کے اورنگ آباد ممبر پارلیمنٹ اور دہلی انچارج امتیاز جلیل نے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں خاص طور پر عام آدمی #پارٹی اور بی جے پی پرجم کر تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ #دہلی کے عوام کو دونوں پارٹیوں نے مایوس کیا جبکہ #مسلم اقلیتی آبادی ساتھ پارٹیوں نے بے وفائی کی ہے،

جس کی وجہ سے لوگوں کی درخواست پر دہلی میں مجلس نے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ آنے والے کارپوریشن الیکشن میں مجلس دہلی صدر کلیم الحفیظ کی قیادت میں پورے دم خم سے میدان میں اترے گی اور دہلی کے مایوس عوام کے لئے امید کا کرن بنے گی۔امتیاز جلیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جن نعروں اور وعدوں کے ساتھ سیاست میں آئے تھے اور عوام نے جن امیدوں کے ساتھ انھیں اقتدار سونپا تھا اس میں وہ ناکام رہے ہیں۔

عوام نے کانگریس کی اقرباء پروری اور مبہم پالیسی سے اور بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست سے تنگ آکرعام آدمی پارٹی کی حکومت پر بھروسہ کیا تھا مگر ان کے بھروسے کو بری طرح ٹھیس پہنچی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلائیں گے، لیکن انھوں نے مزید اختیارات بخوشی گنوا دیئے۔ بے روزگاری دور کرنے اور شہریوں کے تحفظ میں بھی عآپ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔اقلیتوں کے ساتھ سوتیلا رویہ بھی موجودہ حکومت کی پالیسی بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button