اسپورٹسسرورق

فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میسی کا اپنے بیان سے ’یوٹرن ‘

رلڈ کپ کے فائنل میچ میں فرانس کے خلاف جیت کے بعد میسی نے ارجنٹائن کے مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور عالمی چمپئن ارجنٹائن کی جرسی پہن کر مزید میچز کھیلنا چاہتے ہیں

lionel messi دوحہ، 19 دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) 36 برس بعد ارجنٹائن کو فٹ بال ورلڈ کپ کا چمپئن بنانے والے کپتان لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کر لی ہے۔ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں فرانس کے خلاف جیت کے بعد میسی نے ارجنٹائن کے مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور عالمی چمپئن ارجنٹائن کی جرسی پہن کر مزید میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔میسی کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت کھلاڑی ہیں جن کے کریئر میں ہر ٹائٹل موجود ہے لیکن اس میں صرف فٹ بال ورلڈ کپ شامل نہیں تھا لیکن اب اس ٹائٹل کے اضافے کے بعد وہ سب کے ساتھ اس خوشی کو منانا چاہتے ہیں۔دنیا کے نامور کھلاڑی نے ، جن کی عمر پینتیس برس ہے، اتوار کو فرانس کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں دو شان دار گول کیے تھے جس کے بعد ارجنٹائن کی طرف سے ان کے مجموعی گولز کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔

ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان مقررہ اور اضافی وقت میں تین تین گول سے برابری کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ ارجنٹائن کے چار کے مقابلے میں فرانسیسی کھلاڑی دو مرتبہ ہی گیند کو جال میں پھینک سکے۔اس جیت کے بعد میسی کے شان دار کریئر میں ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔میسی نے کہا کہ اس انداز میں کریئر کا اختتام شاندار ہے لیکن اس کے بعد ان کے سامنے کوپا امریکہ اور ورلڈ کپ کے ایونٹ بھی موجود ہیں۔ارجنٹائن کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں فٹ بال سے پیار ہے اور قومی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے وہ بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل میسی نے کہا تھا کہ ان کے کریئر کا یہ آخری ورلڈ کپ ہو گا تاہم انہوں نے اب اپنا فیصلہ بدل لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button