بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

گجرات: شوہر نے پولیس کے سامنے کیا بیوی کاپردہ فاش فرضی موت سرٹیفکیٹ بنواکرنکالے تھے 18 لاکھ روپے

احمدآباد، 9 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)احمد آباد کے کٹھواڑہ علاقے سے اپنے شوہر کافرضی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر #بیوی کا #بیمہ کے 18 لاکھ روپے لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل 45 سالہ نندا مراٹھی نے ہری کرشنا سونی نامی ایک ڈاکٹر کے ساتھ مل کر اس دھوکہ دہی کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کا انکشاف 3 سال قبل نندا کے چھوڑے ہوئے شوہر نیمیش مراٹھی نے پولیس کو سچ بتاکر کیا ہے۔

یہ خاتون تین سال قبل اپنے شوہر کو چھوڑ چکی تھی اور اب نیمش کو اپنی بیوی کی دھوکہ دہی کے بارے میں پتہ چلا کہ کیسے اس نے ڈاکٹر کے ساتھ مل کر جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنایا اور 18 لاکھ روپے کا انشورنس نکال لیا۔اس پورے معاملے میں پولیس نے بتایا کہ نندا مراٹھی نے پہلے اس معاملے میں ایک اور مطلوب ملزم سرد نگر کے رہائشی رویندر کوڈیکر سے رابطہ کیا، جس نے نندا کو ڈاکٹر سے ملوایا تھا۔

جہاں ڈاکٹر کی طرف سے موت کی اطلاع موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ نمیش 6 مارچ 2019 کو دل کادورہ پڑنے کے سبب فوت ہوگئے تھے، جس کے بعد اگست 2019 میں ان دونوں کو نیمش کی بیمہ کی رقم مل گئی۔ اسی دوران نیمش نے اپنی ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ اس نے قریب 15 سال قبل دو لائف انشورنس پالیسیاں خریدیں تھیں اور ان کی پالیسی میں ان کی اہلیہ نندا کا نام تھا۔

نیمیش نے پولیس کو بتایا کہ وہ تین سالوں سے اپنی اہلیہ سے الگ رہ رہا ہے۔ نیمیش کی آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے نندا نے اس کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کردیا، جس کے بعد وہ فٹ پاتھ پر رہنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button