قومی خبریں

احمد آباد۔ ممبئی سینٹرل تیجس ایکسپریس 7 اگست سے دوبارہ شروع کی جائے گی

احمد آباد، 14 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن لمیٹیڈ (Indian Railway Catering and Tourism Corporation Limited) نے سات اگست سے ریل مسافروں کے لئے احمد آباد۔ ممبئی سینٹرل۔ احمد آباد تیجس ایکسپریس (Mumbai-Ahmedabad Tejas Express) کو دوبارہ سے چلانے کا اعلان کیا ہے۔رابطہ عامہ کے افسر پنکن مورا وال نے یہاں بتایا کہ ٹرین نمبر 82902/901 #احمد آباد۔ #ممبئی #سینٹرل۔ احمد آباد تیجس #ایکسپریس کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ #ٹرین ہفتے میں چار دن جمعہ، ہفتہ ، #اتوار اور پیر کو چلے گی۔ مستقل میں مسافروں کے مطالبے کی بنیاد پر اس ٹرین کو باقاعدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی آر سی ٹی سی پورے سفر کے دوران مسافروں کی حفاظت سے متعلق معاملات کا خیال رکھے گی۔ کورونا وبا کے درمیان یہ بھی یقینی کیا جائے گا کہ ٹرین میں خدمات کا معیار، #حفاظت اور #صحت پروٹوکول لوگوں کی خواہشات کے مطابق ہو۔

اس مقصد کے لئے مقرر ملازمین مسافروں کو کوچ میں چڑھنے سے پہلے تھرمل #اسکریننگ اور #سامان کو #سنیٹائز کیا جائے گا۔ سبھی مسافر آروگیہ سیتو ایپ #انسٹال کریں گے اور مانگ کرنے پر اپنے موبائل میں ایپ دکھانا ہوگا۔ ٹکٹ بکنگ کے وقت مسافروں کو تفصیلی #ہدایات دی جائیں گی۔ پنٹری حصے اور بیت الخلا سمیت کوچ کو باقاعدہ وقفے پر مکمل طور پر جراثیم کش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button