بین الاقوامی خبریں

صوبہ اھواز میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے نہتے مظاہرین پر گولی چلا دی

دبئی، 17جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایران انٹرنیشنل چینل نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ #ایرانی #سکیورٹی فورسز نے ایران کے جنوب مغرب میں واقع اہواز (Khūzestān Province)صوبے میں ابتر معاشی صورت حال کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہو گئے۔ خراب معاشی صورت حال کی وجہ سے دوسرے پڑوی صوبوں یں بھی احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں۔

چینل نے ایک #ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے رات کے وقت ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کی تھی۔اس چینل نے اس سے قبل جمعہ کو اھواز اور پڑوسی شہروں سے احتجاج کی رپورٹ دی تھی اور بتایا تھا کہ صوبہ اھواز اور کئی دوسرے شہروں اور علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئیں۔

 اپوزیشن کے ترجمان انٹرنیشنل #چینل کے مطابق اھواز اور دوسرے علاقوں میں ہونے والے مظاہرے معیار زندگی کے حوالے سے ناقص سہولیات، پانی کی کمی، ندیوں کے خشک ہونے اور حکومت کی طرف سے امتیازی سلوک کا نتیجہ ہیں۔جمعہ کے روز ایرانی حکومت نے ملک کے جنوب #مغرب میں #تیل سے مالا مال صوبے خوزستان میں سینیر عہدیداروں پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ بھیجا اور انھیں پانی کی قلت کے مسئلے کا فوری حل سونپ دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button