AIIMS دہلی کی خاتون ڈاکٹر کا اپنے سینئر پر زیادتی کا الزام، مقدمہ درج
نئی دہلی، 16اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک کے دارالحکومت دہلی میں ایمس کی ایک خاتون ڈاکٹر نے اپنے سینئر ڈاکٹر پر سالگرہ کی تقریب کے دوران اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 26 ستمبر کو پیش آیا تھا ، جبکہ اس معاملہ میں خاتون ڈاکٹر نے 11 اکتوبر کو شکایت کی تھی۔ فی الحال حوض خاص پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی شکایت پر عصمت دری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
جبکہ ملزم سینئر ڈاکٹر واقعہ کے بعد سے فرار ہے،ہم متاثرہ کی شکایت پر ریپ کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس نے مجسٹریٹ کے سامنے متأثرہ خاتون ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم ڈاکٹر کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مارنے کے ساتھ ملزم کو تکنیکی نگرانی کے ذریعہ پکڑنے کی کوشش کی جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے موقعہ پا کر خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کو انجام دیا ، جبکہ اس سالگرہ پارٹی میں کئی دوسرے لوگ بھی موجود تھے۔ زیادتی کے واقعے سے قبل متأثرہ خاتون ڈاکٹر کو شراب دی گئی ، زیادہ پی لینے کے باعث نشہ میں وہ اپنے گھر نہیں جا سکی، جس کا فائدہ اٹھاکر ملزم نے زیادتی کا واقعہ انجام د ے ڈالا۔
جب ہوش آنے کے بعد متاثرہ خاتون ڈاکٹر نے ملزم ڈاکٹر کے خلاف عصمت دری کے واقعے کے بارے میں احتجاج کیا، تو اس نے دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعہ کی شکایت کی تو اسے جان سے مار دیا جائے گا۔خاتون ڈاکٹر کی شکایت کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نیز حوض خاص پولیس ہسپتال سے ایم ایل سی لینے کے بعد اس معاملہ میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 اور 377 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ملزم کو پکڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے ۔



