تلنگانہ کی خبریں

دکن کی تعمیر نو و ترقی میں  مسلمانوں کا کردار کے عنوان پر اساتذہ کے لیے مقالہ نویسی مقابلہ آئیٹا AIITA تلنگانہ کا اعلان۔

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشین تلنگانہ میڈیا کمیٹی ممبر محمد معین الدین کے بموجب ESSC ریاستی کنوینر محمد عبد المجیب نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ آئیٹا تلنگانہ نے آزادی کے 75 ویں یوم جشن کے موقع پر اساتذہ ( سرکاری، خانگی، مدارس ) کے لئے مقالہ نویسی بعنوان " دکن ( تلنگانہ ) کی تعمیر وترقی میں مسلمانوں کا کردار " رکھاہے اساتذہ کسی ایک زبان , اردو، تلگویاانگریزی میں ، زیادہ سے زیادہ A4 کے دس صفحات پر لکھ سکتے ہیں ۔
مقالے #آئیٹا #تلنگانہ ریاستی #آفس ۔ 585-8-22, اسلا مک سنٹر ، چھتہ بازار #حیدرآباد 500002 پر 31/اگست تک پہنچائے جانے چاہیے اساتذہ پیشہ تدریس سے وابستگی کا خود صداقت نامہ منسلک کریں۔ مواد عنوان کے مطابق ہو اور اسکا ماخذ بھی لکھیں، جس کا #انعام اول 7000 سات ہزار روپے،  انعام دوم 5000  پانچ ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے موصول شدہ مقالہ واپس نہیں کیا جا ئیگا ۔ مزید تفصیلات  9032110089  نمبر پر حاصل کی جاسکتی ہیں ریاستی صدر محمد یقین الدین نے ریاست کی اساتذہ برادری سے  اس مقالہ نویسی مقابلہ میں بھر پور حصہ لینے کی اپیل کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button