تلنگانہ کی خبریں

مدارس کا انضمام، اساتذہ کے ریشنلا ئزیشن کو روکنے، آئیٹا تلنگانہ کا ایڈیشنل سکریٹری محکمہ تعلیم سے ملاقات اور نمائندگی۔

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اِشوز اڈریسنگ کمیٹی ( IAC ) کے ممبرز محمد عبدالمعیز، سید عبدالنعیم نے پروفیسر جناب انور خان صاحب کی صدارت میں ایڈیشنل سکریٹری  محکمہ تعلیم حکومت #تلنگانہ سے ملاقات کی اورمکتوب حوالے کیا جسمیں مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ کے ریشنلائزیشن اور مدارس کے انضمام پر روک لگائی جائے مزید یہ کہا گیا کہ حکومت کا اس وبائی دور میں یہ اقدام مناسب معلوم نہیں ہو تا۔ گذشتہ دو سال سے مدارس بند پڑے ہیں اور طلباء داخلہ لینے سے خاصر ہیں ایسے میں مدارس کا #انضمام اور اساتذہ کی جائیدادوں کی منتقلی کا عمل گویا طلباء کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنا ہے۔
حکومت کو چاہیے کہ وہ مدارس کی کشادگی اور #طلباء کے داخلے لینے تک کا انتظار کر ے۔ حکومت کے اس اقدام سے #سرکاری #اسکولس خاص کر اردو زبان کے اسکولس اور اساتذہ کے متاثر ہونے کے قوی #امکانات ہیں مزید اس موقع پر کمیٹی کے ممبران  نے حکومت سے پرزور #اپیل کی ہے کہ وہ فی الفور اس عمل پر روک لگادے اس موقع پر #آئیٹا نے اردو دوست انجمنوں اور تنظیموں، عوامی نمائندے جو حکومت سے قربت اور مضبوط روابط رکھتے ہیں کو آگے آنے اور اپنے اثرو رسوخ کے استعمال کرنے اور اس ریشنلا ئزیشن اور مدارس کے انضمام کو رکوانے کی گذارش کی ہے ورنہ #تعلیم سے دور یہ قوم ، اساتذہ اور #مدارس کے نہ ہونے سے مزید تعلیمی پسماندگی میں گھر جاۓگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button