یوگی کے سابق و زیراوم پرکاش راج بھرکے اتحادمیں شامل ہونے کااشارہ
نئی دہلی27جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اگلے سال #اترپردیش اسمبلی #انتخابات کے حوالے سے سیاسی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ یوپی انتخابات میں اسد الدین #اویسی کی جماعت آل انڈیا #مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) بھی انتخابی میدان میں نظر آئے گی ۔ایم آئی ایم کے صدر اور رکن پارلیمنٹ #اسدالدین اویسی نے اتوار کو یوپی انتخابات کے سلسلے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی 100 نشستوں پر اپنا امیدوار کھڑے کرے گی۔
اویسی کی توجہ اگلے سال ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات پر ہے۔اویسی نے اتوار کے روز اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں اترپردیش انتخابات کے حوالے سے کچھ چیزیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے امیدواروں کو 100 نشستوں پر کھڑا کریں گے ، #پارٹی نے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کردیا ہے۔ اور ہم نے امیدواروں کے لیے درخواست فارم بھی جاری کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم سہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھرصاحب کے ’بھاگیداری سنکلپ مورچہ‘ کے ساتھ ہیں۔ انتخابات یا اتحاد سے متعلق ہم نے کسی دوسری پارٹی سے بات نہیں کی ہے۔اوم پرکا ش راج بھریوگی کابینہ میں وزیررہ چکے ہیں۔



