قومی خبریں

اویسی نے پو چھا،مودی اب چین کانام کیوں نہیں لیتے؟

پارلیمنٹ کے سیشن میں چینی دراندازی پربحث ہونی چاہیے

نئی دہلی 8نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پیرکوکہاہے کہ پی ایم نریندر مودی نے ملک کو بتایا ہے کہ چینی فوج ہندوستان کی سرحد میں نہیں آئی ہے۔ ان کا یہ بیان جھوٹا ثابت ہوا ہے۔

اسد الدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اس پر بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاہے کہ اگر حکومت قومی سلامتی کا بہانہ کرتی ہے تو لوک سبھا کے رول 248 کے تحت خفیہ میٹنگ کی جا سکتی ہے۔اس سے پہلے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے چین کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت پر سوال اٹھایا تھا۔ ٹویٹ کر کے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ اویسی نے لکھاہے کہ2014 سے پہلے مودی کہتے تھے کہ مسئلہ سرحدوں کا نہیں مسئلہ دہلی کاہے۔

یہ پہلے سے کہیں زیادہ سچ ہے۔ تب گجرات کے سی ایم مودی قومی سلامتی کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، لیکن اب پی ایم مودی چین کا نام تک نہیں لیتے ہیں۔ کیا ہوا؟ یہ تذبذب کیوں؟

متعلقہ خبریں

Back to top button