
ایئر کینیڈا نے میرے والد کو مار ڈالا،ہندوستانی نژاد خاتون
ایئر کینیڈا نے میرے والد کو مار ڈالا
اونٹاریو :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ہندوستانی نژاد کینیڈین خاتون Shanu Pande نے ایئر کینیڈا پر اپنے والد کی موت میں لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ایئر کینیڈا کی غفلت کے باعث اس کے 83 سالہ والد کی دہلی سے مونٹریال جانے والی پرواز میں سفر کے دوران موت ہو گئی۔دراصل، یہ سارا معاملہ گزشتہ ستمبر میں ہوا، جب اونٹاریو کی رہنے والی شانو پانڈے اپنے والد ہریش پنت کے ساتھ ایئر کینیڈا کی فلائٹ سے دہلی سے کینیڈا کے لیے روانہ ہوئیں۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) نے رپورٹ کیا کہ سات گھنٹے بعد، جب ہوائی جہاز یورپ کے اوپر تھا، پنت کو سینے میں درد، کمر میں درد، الٹیاں ہونے لگی۔اپنے والد کی طبیعت بگڑتی دیکھ کر سانو نے کیبن کریو سے فوری علاج کے لیے طیارے کا رخ موڑنے اور لینڈ کرنے کی درخواست کی۔ لیکن اس کی درخواست پر کان نہیں دھرے اور نو گھنٹے بعد جب طیارہ مونٹریال میں اترا تو اس کے والد فوت ہو چکے تھے۔
ایئر لائنز کے ملازمین نے غیر انسانی اور بے حس قرار دیا۔پی ٹی آئی کی رپورٹ میں پانڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ میری آنکھوں کے سامنے ان کی (والد) کی حالت خراب ہو رہی ہے۔ لیکن ایئر کینیڈا نے ان کی بگڑتی صحت کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ پانڈے نے کہا کہ ان کے والد پائلٹوں اور ایئر کینیڈا کے ملازمین پر منحصر تھے۔ لیکن ان کی طرف سے مدد نہ مل سکی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہ غیر انسانی اور بے حس ہیں۔
پانڈے نے مزید کہا کہ وہ برسوں سے اس سفر کا انتظار کر رہی تھیں۔ دراصل، وہ اپنے والد کو کینیڈا میں مستقل رہائش کا درجہ دلانے کے بعد ہندوستان سے کینیڈا لے جارہی تھی۔ دریں اثنا، ایئر کینیڈا نے کسی بھی دعوے کو واضح طور پر مسترد کر دیا کہ وہ مسافر کی موت کا ذمہ دار ہے۔ رپورٹ میں ایئر لائن کے ترجمان پیٹر فٹزپیٹرک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جہاز کے عملے نے جہاز میں طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طریقہ کار پر عمل کیا۔ تاہم، جب طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔



