قومی خبریں

نتیش کے نیشنل گرینڈ الائنس کو مولانا بدرالدین اجمل کی حمایت

نئی دہلی ، ۴نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ بدرالدین اجمل نے جمعہ کو کہا کہ ہم نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے بنائے جانے والے نیشنل گرینڈ الائنس کا خیر مقدم کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ عظیم اتحاد آسام میں بھی کامیاب ہو۔انہوں نے بتایا کہ نتیش کمار ایک ماہ میں یہاں آئیں گے۔ اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ نے کہا، ہمیں امید ہے کہ ممتا بنرجی اور کانگریس اس عظیم اتحاد میں شامل ہوں گی۔ مولانا اجمل نے کہا کہ یہ اتحاد مرکز میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جے ڈی یو نے اس سال بی جے پی سے تعلقات توڑ کر جے ڈی یو کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔ تب سے وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپوزیشن اتحاد کی وکالت کر رہے ہیں۔024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے سیاسی پارا ابھی سے ہی گرم ہونے لگا ہے ۔ اپوزیشن وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے مضبوط چہرے کی تلاش میں ہیں۔ نتیش کمار سے لے کر کے سی آر تک دعویدار شامل ہیں۔ آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے کئی لیڈر نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بتا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button