قومی خبریں

مہنت نریندر گیری نے کی سربراہ موہن بھاگوت کی تائید کہا، مسلمانوں اور عیسائیوں کا ڈی این اے ایک ہے

الٰہ آباد، 5جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ڈی این اے والے بیان کی تائید کرتے ہوئے سنتوں کی سب سے بڑی تنظیم آل انڈیا اکھاڑا پریشد نے حمایت کی ہے۔ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گیری (Mahant Narendra Giri) نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ملک میں بسنے والے ہندوؤں کے ساتھ مسلمانوں اور عیسائیوں کا ڈی این اے بھی ایک ہی ہے۔

انہوں نے نام نہاد تبدیلی ٔ #مذہب کی شق چھیڑتے ہوئے کہا الزام لگایا کہ کچھ لوگ لالچ اور دباؤ میں آکر ہندو مذہب تیاگ کرمبینہ طور پر اسلام اور عیسائیت قبول کرلیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان میں بسنے والے تمام مسلمان اور عیسائیوں کے آبا و اجداد پہلے ہندو تھے۔ نیز آر ایس ایس سربراہ موہن #بھاگوت (RSS chief Mohan Bhagwat) کی جانب سے ماپ لنچنگ کے واقعات پر دیئے گئے بیان کی بھی حمایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موب #لنچنگ کے واقعات کو کسی بھی طرح جواز فراہم نہیں کیا جاسکتا۔ مہنت نریندر گیری نے کہا کہ گائے ہماری ’ماتا‘ ہے اور ہمیشہ رہے گی،لیکن اس کے باوجود گائے کے ذبیحہ کے نام پر ماب لنچنگ کرنا درست نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بے زبان گائے کے نام پر بے قصور عوام کا ماب لنچنگ میں ہندو انتہا پسند تنظیموں اور گئو رکشکوں کا ہاتھ ہوا کرتا ہے ۔ مہنت گیری نے کہا ہے کہ اکھل #بھارتیہ اکھاڑا پریشد ملک میں بسنے والے عیسائیوں اور مسلمانوں کوہندومت کے نظریہ سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ٹھیک کہا ہے کہ کسی #مسلمان کو #ملک چھوڑنے کے لئے کہنا غلط ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button