بین ریاستی خبریں

اکھلیش یادونے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کی حمایت کی

نئی دہلی10اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اکھلیش یادو نے ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت کی ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران منگل کو انہوں نے کہاہے کہ آئین میں ترمیم کا بل آرہا ہے۔ ریاستوں کو پسماندہ ذاتوں کے حوالے سے حقوق مل رہے ہیں۔انہوں نے بی جے پی پر ذات پات سے لڑنے کا الزام لگایا۔ اکھلیش یادونے کہا ہے کہ بی جے پی ذاتوں سے لڑتی ہے۔

#سماج وادی #پارٹی صدرنے کہاہے کہ یہ معلومات ضروری ہیں۔ ہم ذات پر مبنی مردم شماری چاہتے ہیں۔ یہ سب کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی نے آج تک جو بھی فیصلے کیے ہیں ، چاہے وہ #نوٹ بندی ہو یا کوئی اور ، اس نے صرف عوام کو پریشانی میں مبتلا کیا ہے۔ #اکھلیش #یادو نے سوال کیا کہ کیا نوٹ بندی کی وجہ سے #کرپشن ختم ہوا ، کالا #دھن آیا۔

#یوپی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی نے او بی سی کے ساتھ سب سے زیادہ دھوکہ دیا ہے۔ #پسماندہ کے نام پر ووٹ دیا اور اسے وزیراعلیٰ کس نے بنایا؟ 79 ہزار #اساتذہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے #ریزرویشن کو صحیح طریقے سے نافذکیاجائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button