ممبئی، 24دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما نے خودکشی کر نے کی خبر مل رہی ہے۔ معلومات کے مطابق تیونشا چائے کے وقفے کے دوران ٹوائلٹ گئی اور کافی دیر تک باہر نہیں نکلی تو دروازہ توڑا گیا، اس دوران پتہ چلا کہ تیونشا نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ والیو تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر کیلاش بروے نے بتایا کہ انہیں تونیشا شرما کی خودکشی کی اطلاع ملی ہے، پولیس موقع پر جا رہی ہے۔تیونشا شرما کی عمر صرف 20 سال تھی۔ معلومات کے مطابق وہ سیریل علی بابا: داستانِ کابل کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔
انہوں نے چند گھنٹے قبل ہی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سیٹ پر میک اپ کرتے اور وہاں موجود لوگوں سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔تیونشا شرما کی عمر صرف 20 سال تھی۔انہوں نے چند گھنٹے قبل ہی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سیٹ پر میک اپ کرتے اور وہاں موجود لوگوں سے باتیں کرتی نظر آ رہی ہیں ، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



