فلمی دنیا

عالیہ بھٹ این ٹی آر30 میں مرکزی کردار ادا کریں گی

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ٹالی ووڈ کے سوپر اسٹار جونیئر این ٹی آر نے آخر کار ایس ایس راجامولی کے پروجیکٹ آرآرآر میں اپنی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ خوبصورت ہنک این ٹی آر اپنی نئی #فلم عارضی طورپر این ٹی آر 30 کے نام سے کورٹلہ شیوا کے ساتھ مل کر شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔این ٹی آر کے کریئر کی یہ 30 ویں فلم ہے اس لئے اس کا فی الحال یہ نام رکھا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ #اداکارہ #عالیہ بھٹ این ٹی آر 30 میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
یہ خبریں گردش کررہی تھی  کہ کیرا اڈوانی ، سمانتھا روتھ پربھو اور عالیہ بھٹ اس فلم کیلئے زیر غور ہیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ عالیہ بھٹ نے دوسری تمام #ہیروئنس کا پتہ صاف کردیا ہے۔ ابتدائی طورپر کورٹلہ شیوا فلم کے بنانے والے کیرا اڈوانی کو اس پروجیکٹ میں کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے کیونکہ میکرز اپنے اگلے پراجیکٹ میں جونیئر این ٹی آر کے مقابل ایک بڑی نام والی بالی ووڈ اداکارہ چاہتے تھے لہذا عالیہ #بھٹ کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ جونیئر این ٹی آر ماضی میں کیرا اڈوانی کے ساتھ کام کرچکے ہیں لہذا فلم بنانے والے دوبارہ اس جوڑی کو پردے پر پیش کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔  چند ماہ قبل جونیئر این ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر این ٹی آر 30 کے بنانے والوں نے فلم شوٹنگ کے تصاویر جاری کیا۔
پوسٹر میں اداکار سفید قمیض اور نیلے رنگ کی پتلون میں نظر آرہے ہیں۔ جونیئر این ٹی آرکی اس نئی شکل نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا اور اس اوتار کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔این ٹی آر 30 کو شیوا نے ہدایت دے ہے۔اب تک کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا کہ اداکارہ عالیہ اس پروجیکٹ میں خاتون کا مرکزی کردار ادا کرے گی لیکن خبریں گشت کررہی  ہیں کہ سب کچھ ہوچکا ہے بس اعلان باقی ہے۔
فلم کے بارے میں تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ فلم اپریل 2022 کے مہینے میں ریلیز ہونے والی ہے جبکہ اس کا باضابطہ آغاز اکٹوبر کے مہینے میں ہوگا۔ یاد رہے کہ اس قبل این ٹی آر اور شیوا نے  جنتا گیرج فلم بنائی تھی جوکہ بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button