جرائم و حادثاتسرورق

علی گڑھ: دسویں کی طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ، پانچ کیخلاف مقدمہ درج

ملزم نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی فحش ویڈیو بھی بنائی

علی گڑھ ،6مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)یوپی کے علی گڑھ سے 15 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دو موٹر سائیکل سوار بدمعاش لڑکی کو اغوا کر کے ایک سنسان جگہ لے گئے اور اپنے تین دوستوں کو بلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی فحش ویڈیو بھی بنائی۔ اس کے ساتھ ملزم نے یہ دھمکی بھی دی کہ اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بتانے پر ویڈیو وائرل کر دیں گے۔ فی الحال پولیس تفتیش کر رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد بیرون ملک کام کرتے ہیں، اس لیے اس کی اہلیہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی اس وقت دسویں جماعت میں پڑھ رہی ہے اور واقعے کے دن وہ دسویں جماعت کا پیپر دے کر گھر واپس آرہی تھی۔ گاؤں واپس آتے وقت سڑک پر دو موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے اسے زبردستی بائیک پر بٹھا دیا۔ اس کے بعد دونوں ملزمان اسے ایک ویران جگہ پر لے گئے، جہاں اس کے تین دوست پہلے سے موجود تھے۔

جس کے بعد پانچوں ملزمان نے باری باری زیادتی کی۔ایس پی علی گڑھ کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ ایک 15 سالہ لڑکی نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔ جس میں ان کے گاؤں کے ایک جاننے والے پر 3 مارچ کو ریپ کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا اور اس کی شکایت کی بنیاد پر ایک سنگین معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے زیادتی کی فحش ویڈیوز بھی بنائیں۔ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر اس واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا گیا تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔ اس کے ساتھ لڑکی کو دھمکی بھی دی گئی کہ ایسا کرنے پر تیرے بھائی اور باپ کو قتل کر دیا جائے گا۔ تمام ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پانچ ملزمین کے نام ترون ولد وجے پال سنگھ، روہت ولد دیویندر سنگھ، گولو ولد رامو چوہان، پرانسو ولد مکیش سنگھ اور بھوپیندر ولد روکیش ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 5 لوگوں کے خلاف POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button