قومی خبریں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو شنگھائی رینکنگ میں ملی جگہ

علی گڑھ، 27اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اکیڈمک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹیز (اے آر ڈبلیو یو) جسے شنگھائی رینکنگ بھی کہا جاتا ہے، کے ذریعہ جاری کردہ عالمی یونیورسٹیوں کی تازہ ترین درجہ بندی میں صرف 14 ہندوستانی اداروں کو جگہ ملی ہے، جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) بھی شامل ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ایمیٹی یونیورسٹی، ہومی بھابھا نیشنل انسٹی ٹیوٹ، منی پال یونیورسٹی، ایس آر ایم انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، اور یونیورسٹی آف کلکتہ کو ملک کی یونیورسٹیوں میں 9-14 رینک میں اور عالمی یونیورسٹیوں میں 901-1000 بریکٹ میں رکھا گیا ہے۔اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ یہ پورے اے ایم یو برادری کے لیے خوشی و مسرت کی بات ہے کیونکہ اس درجہ بندی کو عالمی یونیورسٹی رینکنگ کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے۔پروفیسر ایم سالم بیگ (چیئرمین، اے ایم یو کمیٹی برائے رینکنگ آف یونیورسٹی) نے کہا کہ دنیا کے ممتاز ترین 1000 تحقیقی اداروں میں شامل ہونا ایک گرانقدر حصولیابی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button