قومی خبریں

علی گڑھ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جتیندر کمار نے عصمت دری پر لیکچر ،وجہ بتاؤ نوٹس جاری

علی گڑھ ، 6اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ اور میڈیسن کی فیکلٹی نے عصمت دری کے سیاق و سباق پر ایک سلائیڈ کے مندرجات کی سخت مذمت کی ہے اور طلباء ، عملے اور شہریوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ڈاکٹر جتیندر کمار، اسسٹنٹ پروفیسر، فارنسک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ان سے 24 گھنٹے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی نے پروفیسر راکیش بھارگو، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن کی سفارش پر ایک دو رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو پورے معاملے کی تحقیقات کرے گی اور تجویز کرے گی کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ دریں اثنا، ڈاکٹر جتیندر کمار نے اسکول سے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

یہ کیس ڈاکٹر جتیندر سے متعلق ہے، جو فارنسک میڈیسن کے شعبہ میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، جنہوں نے کلاس میں عصمت دری پر ایک لیکچر دیاتھا۔ اس میں اسسٹنٹ پروفیسر نے ہندوؤں کے دیوی دیوتاؤں کو بطور مثال پیش کیا ہے۔

اسسٹنٹ پروفیسر کے اس لیکچر کو لے کر اجے سہراوت نامی ایک شخص نے یوپی پولیس کو ٹویٹ کیا ہے اور اپنے لیکچر میں دیوی دیوتاؤں پر کیے گئے نازیبا اور فحش تبصرے بھی پوسٹ کیے ہیں۔علاوہ ازیں بی جے پی لیڈر نشیت شرما نے بھی اس واقعہ کی شکایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button