بین ریاستی خبریں

ممبئی میں 2 مارچ سے تمام اسکول مکمل طور پر کھلیں گے

ممبئی 26فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے تمام اسکول 2 مارچ سے کل وقتی طورپرشروع ہوں گے۔ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا کے کیسز کم ہونے کے بعد لیا ہے۔ اب اسکول 100 فی صد صلاحیت کے ساتھ پڑھ سکیں گے۔ کافی عرصے سے کورونا انفیکشن کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہورہی تھی۔میڈیانے اس فیصلے کے بارے میں ممبئی کے دادر میں واقع گوکھلے روڈ اسکول کے بچوں سے بات کی۔
دسویں جماعت میں پڑھنے والے بچوں کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے سے بہت خوش ہیں کیونکہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے انہوں نے 2 سال تک گھر بیٹھ کر آن لائن تعلیم حاصل کی ہے۔ آن لائن مطالعہ اچھی طرح سے نہیں کیاجاتاہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہم اسکولوں کے پورے وقت کے شروع ہونے پر بہت خوش ہیں۔ جلد ہی دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات ہونے والے ہیں اور بچے آف لائن امتحان دینے میں بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ بچوں نے بھی یہی خواہش ظاہر کی ہے۔کلاس ہشتم کے بچے پورے وقت کے شروع ہونے والے اسکولوں کا بے حد انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاہے کہ کورونا پروٹوکول کے باعث اسکول صرف 2 گھنٹے کھلے تھے جس کی وجہ سے میدان میں کھیلنے کی اجازت نہیں تھی تاہم اب ٹفن بھی لایا جا سکتا ہے۔
بچے حکومت کے اس حکم سے بہت خوش تھے۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث بچوں کی پڑھائی ٹھیک نہیں ہو سکی۔ اس لیے ہم حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔گوکھلے روڈ اسکول کی پرنسپل لینا دیسائی نے بتایاہے کہ نئے رہنماخطوط میں اساتذہ اور بچوں کی ویکسینیشن ضروری ہے لیکن بی ایم سی ان بچوں کی ذمہ داری لے رہی ہے جنہیں ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں۔
ان بچوں کو اسکول میں ٹیکے لگائے جائیں گے۔ نئی ہدایات میں بچے اب کھیل کے میدان میں جا کر کھیل سکتے ہیں۔ تاہم میدان میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ کورونا قوانین پر مکمل عمل کرنا ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button