بین ریاستی خبریں

دلت ملازم کے تنخواہ مانگنے پر منہ میں چپل ٹھونس کر مارپیٹ کا الزام، ایف آئی آر درج

ایک کاروباری خاتون اور دیگر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

موربی؍احمد آباد،24نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) گجرات کے موربی میں ایک دلت نوجوان کے ساتھ بربریت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے گجرات پولیس نے ایک کاروباری خاتون اور دیگر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دراصل 21 سالہ دلت نوجوان رانیبا ٹائلز انڈسٹریز کمپنی میں کام کرتا تھا جہاں اس کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا گیا۔ متاثرہ نیلیش دلسانیا نے شکایت درج کرائی کہ وہ اپنی تنخواہ مانگنے دفتر گیا، جہاں اس کے منہ میں چپل ٹھونس کر مارا پیٹا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس سی/ایس ٹی سیل) پرتی پال سنگھ جالا نے کہا کہ الزامات کے بعد موربی اے ڈویژن پولیس نے جمعرات (23 نومبر) کو کمپنی کے مالک وبھوتی پٹیل عرف رانی با، اس کے بھائی اوم پٹیل اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ وبھوتی پٹیل رانی با انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کی مالک ہیں، ان کا راوپار چوراہے پر دفتر واقع ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ وبھوتی نے اکتوبر کے اوائل میں ٹائلیں فروخت کرنے کے لیے 12,000 روپے ماہانہ تنخواہ پر خدمات حاصل کی تھیں اور اسے 18 اکتوبر کو اچانک نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔جب دلسانیا نے کمپنی میں 16 دن کام کرنے کے عوض اپنی تنخواہ مانگی تو پٹیل نے اس کا کوئی واضح جواب نہیں دیا اور ان کے فون کالز کا جواب دینا بھی بند کردیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ جب دلسانیہ اور اس کے بھائی میہول ایک پڑوسی بھاویش کے ساتھ بدھ کی شام پٹیل کے دفتر پہنچے تو خاتون تاجر کا بھائی اوم پٹیل بھی اپنے آدمیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گیا اور تینوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ وبھوتی پٹیل نے اسے تھپڑ بھی مارا اور اسے کمرشل احاطے کے فرش پر گھسیٹ کر لے گئے۔ پرکشت پٹیل، اوم پٹیل اور چھ سات دیگر نامعلوم افراد سمیت ملزمان نے اسے بیلٹ سے مارا اور لاتیں گھونسوں سے تواضع کی۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ جب وبھوتی پٹیل نے ان سے تنخواہ مانگی تو اس نے اسے ا س کے منہ میں سینڈل ٹھونس کر معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ خاتون پر الزام ہے کہ اگر اسے راوپار چوراہے کے علاقے میں دوبارہ دیکھا گیا تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔اس کے علاوہ ملزم نے ایک ویڈیو بنایا جس میں اسے یہ کہنے پر مجبور کیا گیا کہ وہ بھتے کی وصولی کے لیے وبھوتی کے دفتر پہنچا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گھر واپس آنے کے بعد دلت شخص کو موربی سول اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف حملہ، مجرمانہ دھمکی، ڈکیتی اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button