بین الاقوامی خبریں

برطانوی اداکار رسل برانڈ کیخلاف جنسی تشدد کی شکایات میں اضافہ

برطانوی اداکار 48 سالہ رسل برانڈ کے خلاف جنسی تشدد کے الزامات

لندن، 27ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)لندن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی اداکار 48 سالہ رسل برانڈ کے خلاف جنسی تشدد کے الزامات اور شکایات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ رواں ماہ کے وسط میں برانڈ پر خواتین پر عصمت دری اور جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ان الزامات کا تعلق پرانے واقعات سے ہے اور پولیس ان واقعات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اس حوالے سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔دوسری طرف اداکار رسل برانڈ Russell Brand نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ریاستی اداروں کی طرف سے عاید کردہ الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔’سنڈے ٹائمز‘ اور برطانیہ کے چینل فور کی طرف سے رسل برانڈ کی جنسی تشدد کے الزامات کی نشر کی گئی ہے۔

رسل برانڈ پر اب تک 4 خواتین نے عصمت دری، جنسی زیادتی اور نفسیاتی تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔برانڈ نے زور دے کر کہا کہ اس کے تعلقات ہمیشہ رضامندی پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس عرصے کے دوران بھی جب اس نے اعتراف کیا کہ اس کا جنسی سلوک بے قابو رہا ہے۔ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اس نے پوسٹ کردہ ایک ویڈیو کلپ میں پچھلے ہفتے کے دوران اپنی پوزیشن کومشکل قرار دیا اور جنسی زیادی کے الزامات پر مداحوں کی طرف سے حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button