قومی خبریں

دہلی خاتون کمیشن سواتی مالیوال کے گھر پر مبینہ حملہ

گاڑیوں میں توڑ پھوڑ، کچھ بھی کرلو، ڈروں گی نہیں : سواتی مالیوال

نئی دہلی، 17اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے الزام لگایا ہے کہ کچھ حملہ آوروں نے ان کے گھر میں گھس کر گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔ مالیوال نے کہا ہے کہ وہ ان حرکات سے ڈرنے والی نہیں ہے اور اس معاملہ کی شکایت دہلی پولیس سے درج کرائیں گی۔سواتی مالیوال نے ٹوئٹ کیا کہ ابھی کچھ دیر پہلے کچھ میرے گھر پر کوئی حملہ آور گھس آیا اور اس نے حملہ کیا۔ میری اور میری والدہ کی گاڑی بری طرح سے توڑ دی اور گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔

شکر ہے کہ میں اور میری والدہ دونوں گھر پر موجود نہیں تھیں، ورنہ جانے کیا ہوتا! کچھ بھی کر لو، میں ڈروں گی نہیں! دہلی پولیس سے شکایت کر رہی ہوں۔کچھ دن پہلے مالیوال نے الزام لگایا تھا کہ انہیں عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کو خط لکھا تھا کہ خواتین کے استحصال کے ملزم ساجد کو بگ باس سے باہر کر دیا جائے۔ جس کے بعد سواتی نے ٹوئٹ کر کے بتایا تھا کہ ایسا کرنے کے بعد انہیں ریپ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button