بین ریاستی خبریں

 مبینہ انتہاپسند حمید کی گاڑی کانپور سے اے ٹی ایس کے برآمد کرنے کا دعویٰ 

کانپور،19ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اتوار کوکانپور میں یو پی اے ٹی ایس نے حمید نامی مبینہ دہشت گرد کی گاڑی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ چھ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد سے پولیس حمید نامی شخص تلاش کر رہی ہے۔ حمید گرفتار مشتبہ دہشت گرد اسامہ کا قریبی بتایا جاتا ہے۔ حمید کے رشتہ دار کانپور میں مقیم ہیں۔ جس کی وجہ سے اے ٹی ایس ٹیم نے کانپور پر بھی چھاپہ مارا۔
ذرائع کے مطابق اے ٹی ایس نے حمید کی گاڑی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ سفید رنگ کی یہ گاڑی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی۔ یہ گاڑی اے ٹی ایس نے کانپور کے روشن نگر علاقہ سے برآمد کی ہے۔ جس کے بعد روشن نگر علاقہ میں ہلچل مچ گئی۔ اے ٹی ایس کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔
شہر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اے ٹی ایس چھاپے کے بعد بھی کانپور پولیس کو ایکشن موڈ میں دیکھا گیا۔ ڈی سی پی ویسٹ بی بی جی ایس مورتی نے کہا کہ تمام تھانوں کو چیکنگ  کی ہدایات دی گئی ہیں ،اور مشکوک گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button