آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر کو اڑانے کی مبینہ دھمکی، سیکورٹی الرٹ
ایک شخص نے مہل علاقے میں آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔
ناگپور ، 31دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ناگپور میں واقع آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کو بم کی مبینہ دھمکی جاری کی گئی ہے۔ اس کے پیش نظر ہفتہ (31 دسمبر) کو سیکورٹی بڑھا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی مبینہ دھمکی دی۔ ڈی سی پی، زون III، گورکھ بھامرے نے کہا کہ پولیس کنٹرول روم میں دوپہر ایک بجے ایک کال موصول ہوئی۔ ایک شخص نے مہل علاقے میں آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ڈی سی پی گورکھ بھامرے نے بتایا کہ بم ڈیٹی کشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ڈی ایس) اور ڈاگ اسکواڈ کو بلایا گیا اور احاطے کی مکمل چھان بین کی گئی، لیکن کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ڈی سی پی نے کہا کہ احتیاط کے طور پر گشت تیز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کال کرنے والے کی شناخت کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔ فی الحال آر ایس ایس نے اس پورے معاملے پر کچھ نہیں کہا ہے۔



