
نئی دہلی ، ۲۴؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی میں سپریم کورٹ کے سامنے نوجوان کے ساتھ خودسوزی کرنے والی نوجوان #خاتون بھی علاج کے دوران فوت ہوگئی۔نوجوان 21 اگست کو #فوت کرگیا تھا۔خیال رہے کہ 16 اگست کو ایک 24 سالہ خاتون نے اپنے 27 سالہ ساتھی کے ساتھ سپریم کورٹ کے سامنے خود سوزی کی تھی ۔آج خاتون کا علاج کے دوران آج انتقال ہوگیا، جبکہ نوجوان لڑکے کی موت21 اگست کو ہوگئی تھی ۔
نوجوان اور خاتون نے سپریم کورٹ کے گیٹ نمبر ڈی کے سامنے خود سوز ی کی تھی ۔ آگ میں دونوں شدید جھلس گئے تھے، دونوں ہسپتال میں زیر علاج تھے۔لڑکی کی حالت انتہائی نازک تھی ،اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ لڑکی ، جس نے یوپی کے گھوسی سے بی ایس پی رکن #اتل رائے کے خلاف #عصمت دری کا مقدمہ درج کیا تھا ، اپنے ساتھی نوجوانوں کے ساتھ مل کر سپریم کورٹ کے باہر خودسوزی کی کوشش کی تھی۔ سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد نے کسی طرح آگ پر قابو پایا،دونوں کو آر ایم ایل ہسپتال میں داخل کرایا ،جہاں ان کی حالت نازک تھی ۔
رکن اسمبلی کیخلاف درج مقدمہ کی عدم سماعت کی وجہ سے دونوں مجروح تھے۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ مقتولہ یوپی کے بلیا کی رہائشی تھی اور نوجوان غازی پور کا رہائشی تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ہسپتال لے جانے کے دوران لڑکی نے بیان دیا تھا کہ اس نے بی ایس پی رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔یہ معاملہ وارانسی میں چل رہا ہے ، لیکن سماعت نہیں ہو رہی ہے۔
اسی لیے وہ سپریم کورٹ آئی ہے، #نوجوان اس کیس میں گواہ ہے، اور #لڑکی اسے بیان دینے کے لیے ساتھ لائی تھی۔ متأثرہ لڑکی نے اعلیٰ حکام اور پولیس نیز جج پر اتل رائے کو بچانے کی کوشش کا الزام لگایا تھا، اس سلسلے میں یوپی حکومت نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ، جو اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے ۔



