گوہاٹی:8اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اکھل #گوگوئی نے اتوارکوکہاہے کہ 2024 میں مرکز میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ #ممتا بنرجی کی قیادت میں علاقائی جماعتوں کا اتحاد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آسام سے آزادایم ایل اے نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ #بنرجی نے انہیں ان کی پارٹی کوترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں ضم کرنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے #نامہ نگاروں کو بتایاہے کہ ہمارا مقصد علاقائی قوتوں کا ایک فیڈریشن بنانا ہے اور ممتا بنرجی کو ہمارے رہنما کے طور پر پیش کرنا ہے تاکہ 2024 میں نریندر مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کیا جا سکے۔گوگوئی نے دعویٰ کیاہے کہ ممتابنرجی نے انہیں ٹی ایم سی کے #آسام یونٹ کے صدر کے عہدے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ ان کی پارٹی کی ایگزیکٹو میٹنگ میں لیا جائے گا جو کہ بعد میں ہوگا۔



